Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کورونا ، ایس او پیز پر عدم عمل درآمدپر خبردار کردیا گیا

شائع 12 مئ 2020 02:06pm
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ- فائل فوٹو

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں لاک ڈائون ایس او پیز پرکل کسی نے عمل نہیں کیا،ایسا طریقہ کار نہ اپنائیں کہ حکومت کو دوبارہ سختی کرنا پڑے،، چوبیس  گھنٹوں میں چار ہزار چونسٹھ ٹیسٹ کئے جن میں پانچ سو تیرانوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں بتایا کہ اس وبا کے 77ویں دن 18 اموات ہوئی ہیں جو سب سے زیادہ ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کُل 4064 ٹیسٹ ہوئے، 593 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

  وزیراعلی سندھ نے بتایا اب تک 99117 ٹیسٹ میں 12610 مثبت آئے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ   اس وقت 10163 مریض زیر علاج ہیں، 8668 مریض گھروں، 915 آئسولیشن مراکز اور 580 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے بتایا اسپتالوں میں موجود 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 27 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  کراچی میں 412 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،  ضلع جنوبی میں  124، ضلع شرقی میں  92 اور ضلع وسطی میں 63، کورنگی میں 51، ضلع غربی میں 45 اور ملیر میں 37 مزید نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلی سندھ ہ نے اپنے بیان میں نرسز کے عالمی دن کے حوالے سے کہا کہ آج نرسز کا عالمی دن ہے اور جدید نرسنگ کی بانی فلورینس نائیٹ اینگل کا جنم دن بھی ہے۔  نرسوں کے عالمی دن پروزیراعلی سندھ نے تمام نرسوں، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔